لوں کا گرنا کسی حد تک قدرتی بات تو ہے لیکن آج کل کی ناقص غذاﺅں نے اس مسئلے کو زیادہ پیچیدہ کر دیا ہے۔نوجوانی کے عالم میں ہی لوگ گنجے ہو رہے ہیں اور حتٰی کہ خواتین کو بھی بال تیزی سے گرنے کا مسئلہ لاحق ہو چکا ہے۔ افسوس کہ ہم ایسی صورت میں ٹوٹکے اور ادویات تو بہت استعمال کرتے ہیں لیکن اپنی غذا کی جانب توجہ نہیں کرتے۔ بال گرنے میں ناقص خوراک اور بال دوبارہ اگانے میں اچھی خوراک کا کتنا بڑا کردار ہے، آسٹریلوی لڑکی کمبرلی نیسن کی کہانی سے آپ کا اس کا اندازہ بآسانی کر سکتے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی 31 سالہ کمبرلی نیسن کا کہنا ہے کہ ”روزمرہ پریشانیوں میں کچھ زیادہ ہی گھری رہنے کی وجہ سے میں اپنی خوراک کا مناسب طور پر خیال نہیں رکھ رہی تھی۔ چند ماہ قبل جب میرے بال تیزی سے گرنے لگے تو بھی میری توجہ خوراک کی جانب نہیں گئی، بلکہ میں سمجھ رہی تھی کہ بالوں کو ڈائی کرنا اور کیمیکل والے کاسمیٹکس کا استعمال کرنا ان کے گرنے کا سبب بن رہا تھا۔ میرے بال اتنی تیزی سے گررہے تھے کہ میں گنجی لگنے لگی تھی۔
میں نے اس صورتحال سے پریشان ہوکر اپنے بالوں کو ڈائی کرنا چھوڑ دیا اور ان پر کسی بھی قسم کے لوشن، آئل یا دیگر کاسمیٹک مصنوعات کا استعمال بھی نہیں کرتی تھی، مگر اس کے باوجود میرے بال گرنے کا مسئلہ حل نہ ہوا۔
بالآخر جب مسئلے کی کچھ سمجھ نہ آئی تو میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا۔ تب مجھے پتا چلا کہ مجھے ’انیمیا‘ کا مسئلہ لاحق تھا یعنی میرے جسم میں آئرن کی کمی تھی۔اگرچہ میں گوشت اور دودھ وغیرہ استعمال کرتی تھی لیکن اس کے باوجود میرے جسم میں آئرن کم تھا۔اب مجھے نئی بات پتا چلی کہ سبزیوں کا بھرپور استعمال بھی آئرن کی کمی کو پورا کرسکتا ہے۔ میں نے گوشت اور دیگر ڈیری مصنوعات کے ساتھ سبزیوں کا استعمال بڑھا دیا اور میں ایک مہینے تک ایک آئرن سپلیمنٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ تقریباً ایک ماہ بعد میں نے دیکھا کہ میرے بال دوبارہ اگنا شروع ہوگئے تھے۔ اب میرے پورے سر پر گھنے بال ہیں، اور میں اس کے لئے آئرن کی کمی پوری کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا، کیونکہ بنیادی طور پر یہ آئرن کی کمی ہی تھی جو میرے بال گرنے کا سبب بن رہی تھی۔“