امریکہ میں چھت پر لگے پنکھے کے پروں کی تعداد 4 اور پاکستان میں ان کی تعداد 3 کیوں ہوتی ہے؟ دلچسپ وجہ سامنے آگئی

زندگی میں بہت ساری ایسی چیزیں ہیں جن پر انسان غور نہیں کرتا حتیٰ کہ ایسی چیزیں بھی، جن کا استعمال روزمرہ کی زندگی میں ہوتا ہے۔ ایسی ہی ایک چیز کمروں کے چھت پر لگے پنکھے بھی ہیں جو ہمیں گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس دلاتے ہیں۔

لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ پاکستان میں استعمال ہونے والے پنکھوں کے 3 بلیڈ (پر) کیوں ہوتے ہیں حالانکہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں استعمال ہونے والے زیادہ تر پنکھوں کے ’پروں‘ کی تعداد 4 ہوتی ہے۔ اس کے پیچھے انتہائی دلچسپ وجہ ہے جسے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
یہ فرق دونوں ممالک میں پنکھوں کے استعمال کی مختلف وجوہات کے باعث ہے کیونکہ امریکہ میں چھت پر لگا پنکھا زیادہ تر ائیرکنڈیشنر کی استعداد کار میں اضافے یعنی اے سی کی ٹھنڈی ہوا کو پورے کمرے یا ہال میں پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کے چار ’پر‘ ہونے کے باعث یہ زیادہ مقدار میں ہوا کو کمرے میں گھماتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں پنکھا ایک انفرادی حیثیت کا حامل ہے اور گرمیوں میں ٹھنڈک کا احساس لینے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ تین پروں والا پنکھا ہلکا ہونے کے باعث زیادہ تیزی سے گھومتا ہے اور کم توانائی استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ شدید گرمی میں پنکھے کی ہوا بھی سکون پہنچانے میں ناکام ہو جاتی ہے لیکن پاکستان میں اس کی پہچان یہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں