’ مجھے کیوں نکالا ‘ کے بعد گاڑی پر نمبر پلیٹ کی جگہ ’ مجھے کیو ں رلایا‘ لکھوانے والے شہری کا بھی چالان کردیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی عالم خان نے اپنی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی جگہ ’ مجھے کیوں رلایا‘ لکھوالیا، ٹریفک وارڈن نے شہری کو غیر قانونی نمبر پلیٹ کے ساتھ دیکھا تو فوری طور پر چالان کردیا۔ وارڈن کے پوچھنے پر شہری نے کہا کہ اس کے دماغ میں ’ مجھے کیوں نکالا‘ کے بعد کچھ نیا کرنے کا خیال آیا اور اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہناتے ہوئے اس نے اپنی گاڑی پر ازراہ مذاق ’ مجھے کیوں رلایا‘ لکھوالیا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل لاہور میں بند روڈ کا ابرار احمد بھٹی اپنی گاڑی پر نمبر پلیٹ کی بجائے” کیوں نکالا مجھے “ کی تحریر لگا کر جا رہا تھا جسے ٹریفک وارڈن مدثر اقبال نے روک کر اس کا 300روپے کا چالان کر دیا اور چالان چٹ پر بھی لکھا کہ نمبر پلیٹ نہ ہے بلکہ لکھا ہے۔” کیوں نکالا مجھے “۔