گھر سے کاکروچ اور مچھر مکمل طور پر ختم کرنے کا آسان قدرتی نسخہ

کاکروچ اور دیگر کیڑے مکوڑے ہر گھر کا مسئلہ ہیں، اور جب ان کے ساتھ مچھروں کی مصیبت بھی شامل ہو جائے تو انسان کی زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ اگرچہ ان چیزوں کو بھگانے کے لئے بازار میں طرح طرح کی اشیاءدستیاب ہیں، لیکن مصیبت یہ ہے کہ اول تو یہ اشیاءکچھ زیادہ کارگر نہیں ہوتی ہیں اور دوسرا یہ کہ ان میں پائے جانے والے کیمیکل فائدے کی بجائے الٹا نقصان کر دیتے ہیں۔ تو پھر کریں تو کیا کریں؟
کیوں نا اس مسئلے کے حل کے لئے قدرتی چیزوں سے ہی مدد لی جائے، جو کام بھی کرتی ہیں اور ان کا کوئی سائڈ ایفیکٹ بھی نہیں۔ویب سائٹ Homeremediescorner پر ماہرین نے ایک ایسی ہی شاندار ترکیب کے بارے میں بتایا ہے، جو ہم سب کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔اس کی تیاری کے لئے یہ تین چیزیں درکار ہوں گی:

’جب سو کر اُٹھیں تو ہمیشہ بستر کی اس طرف سے باہر نکلیں ورنہ۔۔۔‘ سائنسدانوں نے ناقابل یقین انکشاف کردیا، اُٹھنے کے بعد بیڈ کی بائیں جانب سے باہر نکلنے کا صحت کیلئے ایسا فائدہ بتادیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
نصف کپ خوردنی تیل
نصف کپ شیمپو
نصف کپ سرکا (جس کا ارتکاز کم از کم 9 فیصد ہو)
ان تمام اشیاءکو سپرے کرنے والی بوتل میں ڈال کر خوب ہلائیں تا کہ یہ اچھی طرح مکس ہو جائیں۔ اب یہ سپرے تمام ایسی جگہوں پر کریں جہاں کاکروچ، مکھیاں، مچھر وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ خصوصاً کمروں کے کونوں، تنگ جگہوں، کھڑکیوں کے فریم، دروازوں، بیڈ کے نیچے، اور باغیچے وغیرہ میں ضرور یہ سپرے کریں۔یہ ایک قدرتی مکسچر ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں، اور یہ ہر طرح کے حشرات، خصوصاً کاکروچ اور مچھروں کے خلاف بہت کارگر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں