اس پاکستانی نے برطانیہ میں اپنی گاڑی کے بونٹ پر ایسی چیز لگا لی کہ پاکستانیوں نے ہی مار مار کر برا حال کردیا، ایسا کیا تھا؟ جان کر آپ کو اس سزا پر یقین نہیں آئے گا

برطانیہ میں ایک پاکستانی نے اپنی گاڑی کے بونٹ پر ایک ایسی چیز لگا لی کہ پاکستانیوں کے ایک گروپ نے ہی مار مار کر اس کا برا حال کر دیا۔ اس نے بونٹ پر کیا چیز لگائی تھی، سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ اس پر بھی کسی کو ایسی سزا دی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 46سال تجمل عامر نامی اس پاکستانی نے گاڑی کے بونٹ پر خشخاش کے دو پھول لگا رکھے تھے۔ اب اس میں مسئلہ یہ تھا کہ خشخاش کے پھول مسیحی عقیدے کے مطابق موت کو دو زندگیوں کے درمیان پرسکون نیند کے وقفے سے تعبیر کرتے ہیں اور ان پھولوں کی سرخ پتیاں مصلوب ہونے والے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے خون کی علامت سمجھی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ تجمل عامر نے گاڑی میں صلیب بھی لٹکا رکھی تھی۔ عیسائی ہونے پر پاکستان میں بھی اس پر حملہ کیا گیا تھا جس پر اس نے برطانیہ جا کر پناہ لے لی لیکن جب وہاں پاکستانیوں کو اس بارے معلوم ہوا اور انہوں نے اس کی گاڑی میں مسیحی علامات دیکھیں تو اس پر حملہ کر دیا۔ حملے میں اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی اور سر بھی کئی جگہوں سے پھٹ گیا۔ تشدد سے وہ بے ہوش ہو گیا اوررائل ڈربی ہسپتال میں 8گھنٹے بعد اسے ہوش آیا۔ تجمل عامر کا کہنا تھا کہ ”جب یہاں پاکستانیوں کو میرے عقیدے کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے مجھ سے اور میری بیوی سے تعلق منقطع کر لیا۔میں جس خوف کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہو کر آیا تھا اس حملے کے بعد یہاں بھی اس خوف کا شکار ہو گیا ہوں اور ڈربی سے کہیں اور منتقل ہنے کا سوچ رہا ہوں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں