نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف جدہ تو گئے لیکن جدہ سے مزید زیاددہ ذہنی تناﺅ کا شکار ہو کر واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ذہنی تناؤ مزید بڑھ گیا ہے۔ لندن میں ہونے والے اجلاس میں سلمان شہباز کو بھی نہیں بٹھایا گیا۔ میاں صاحب نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں سوچا کہ اگر میں باہر رہوں رو میں بھی مستقل یو ٹیوب پر چلا جاﺅں گا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ لندن ملاقات میں نواز شریف نے شہباز شریف پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ڈانٹا۔ شہباز شریف حسب عادت ہمیشہ کی طرح نواز شریف کے سامنے ٹھس ہو جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بار ہا کہہ چکا ہوں کہ نواز شریف پارٹی کی صدارت کبھی بھی شہباز شریف کو نہیں دیں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ میاں صاحب کو فون کر کے مریم نواز نے ان کو شکایت کی ہے اور کہا کہ میں انکل کے گھر گئی ، چاچو کو ہیرو کہا لیکن اس کے باوجود چاچو نے جواب نہیں دیا۔ حمزہ شہباز نے بھی میری کسی بات کا کوئی جواب نہیں دیا ، یہی وجہ ہے کہ شہباز شریف پر نواز شریف اس مرتبہ زیادہ غصہ تھے۔