کراچی کی مقامی عدالت نے جعلی چیک کے مجرم کو 2 گھنٹے مسجد میں گزارنے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک مقامی عدالت کی جانب سے جعلی چیک کے مجرم کو انوکھی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے جعلی چیک کے جرم میں ملوث ملزم کو جیل بھیجنے کی بجائے 2 گھنٹے مسجد میں گزارنے کی سزا سنا دی۔ مجرم کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ کم سے کم 2 گھنٹے کا وقت کسی مسجد میں گزارے گا۔