لاہور میں شہری کا انتقال ، نماز جنازہ قبرستان لے جانے والے افراد نے جیسے ہی جسد خاکی کو کاندھا دیا تو ایسا کام ہو گیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کیونکہ ۔۔۔۔۔۔

ستوکتلہ کے علاقہ میں جنازے میں شرکت کے لئے آنے والے 15افراد کی جیبیں کاٹ لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاﺅن میں محمد افتخار چودھری کے والد کے انتقال پر میت کو جنازگاہ لے جاتے ہوئے جنازہ کو کندھا دینے والے 15افراد کی جیبوں سے جیب تراشوں نے قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے کی نقدی نکال لی، لواحقین کی طرف سے اطلاع کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔

محمد افتخار کا کہنا ہے کہ یہاں پر جب بھی کوئی جنازہ ہوتا ہے تو جنازہ میں آنے والے رشتے دار اور عزیز و اقارب کی جیبیں کاٹ لی جاتی ہیں۔ جنازے پر جیبیں کاٹنا معمول بن گیا ہے۔ پولیس اس پر کوئی نوٹس نہیں لیتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں