عوام ٹینکیاں بھروا لے۔۔ حکومت نے پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا خدشہ ، عالمی منڈی میں م تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے سبب اس بات کا امکان ہے کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 24 سینٹس کے اضافے سے 60ڈالر 44سینٹس فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 43 سینٹس اضافے سے 53 ڈالر 90 سینٹس فی بیرل کی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں