ہمارے جسم پر کئی جگہیں ایسی ہوتی ہیں جہاں سیاہ نشان بن جاتے ہیں اور انہیں’تِل‘کہاجاتا ہے۔ یہ تل کبھی تو پیدائشی ہوتے ہیں اور کبھی وقت کے ساتھ ابھرتے ہیں،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کچھ ماہرین نجوم کے نزدیک جسم کے مختلف حصون پر تل ہونے کا کیا مطلب ہے۔-۔جاری ہے ۔
ماتھے پر تل
اگرآپ کی دو آنکھوں کے درمیان ماتھے کی جانب تل ہوتواس کا مطلب آپ ایک آسودہ زندگی کے ساتھ دنیا بھر کے سفر کا مزہ لیں گے۔-۔جاری ہے ۔
دائیں گال یا رخسار
ایسے لوگوں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ شادی کے بعد بہت زیادہ امیر ہوجائیں گے۔-۔جاری ہے ۔
ہونٹوں کے اوپر
ایسے لوگ اپنے ساتھیوں کی نسبت جلد دولت مند زندگی کا مزہ لیتے ہیں۔یہ تھوڑی ضدی ہوتے ہیں اور اس خاصیت کی وجہ سے جلد امیر ہوسکتے ہیں۔-۔جاری ہے ۔
ناک
اگر ناک کی دائیں جانب تل ہوتو ایسا انسان یقیناًبہت زیادہ دولتمند ہوتاہے لیکن اسے دولت کے لئے تھوڑاانتظار کرنا ہوتا ہے۔ان کی زندگی کے30سالوں کے بعد ان پر قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے اور یہ پیسے کے ساتھ دنیا کا سفر بھی انجوائے کرتے ہیں۔-۔جاری ہے ۔
پاﺅں کی چھت پر تل
ایسے لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں،یہ دنیا کا سفر بھی ہوسکتا ہے اور اندرون ملک بھی لیکن ضروری نہیں کہ یہ کسی دوسرے ملک میں سکونت اختیارکریں۔-۔جاری ہے ۔
کمر
اگرآپ کی کمر کے کسی بھی جانب تل ہوتو آپ بہت زیاہ امیر ہوجائیں گے
دائیں ہتھیلی
اگرہاتھ کی ہتھیلی کی اوپر کی جانب تل ہوتوآپ کامیابی اور دولت کا مزہ اٹھائیں گے اور اگر یہ نچلی جانب ہوتوپھر آپ کو دولت کے حصول کے لئے زیادہ محنت کرناہوگی۔-۔جاری ہے ۔
ٹھوڑی
اس جگہ پرتل والے لوگ امیر ہوجاتے ہیں لیکن یہ زیادہ سوشل نہیں ہوپاتے۔یہ لوگ اپنی فیملی اورقریبی دوستوں تک محدود رہتے ہیں۔-
سینے
اگر یہ تل سینے کی دائیں جانب ہوتویہ آسودہ اور پرامن زندگی گزارنے کی نشانی ہے۔
کان
اگر کان اور گالوں کے درمیان کسی بھی جگہ تل ہوتوایسے لوگ اپنی زندگی کے شروع ہی میں امیر ہوجاتے ہیں۔
چھوٹی انگلی
کسی بھی چھوٹی انگلی پر تل کامطلب زندگی بھر سفر کی نشانی ہے۔
دائیں آنکھ کے اوپر تل
اگر آنکھ کے پپٹے کے اوپر تل ہوتوایسے لوگ محبت کرنے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔