آپ کے پاؤں آپ کی صحت کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ جانئے وہ باتیں جو آپ کو بڑی بیماریاں ہونے سے بچا سکتی ہیں

نیویارک(نیوزڈیسک) جہاں ہمارے پاﺅں ہمیں چلنے پھرنے میں مدد دیتے ہیں وہیں یہ ہماری صحت کا حال بھی بتاتے ہیں۔ان میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم اپنے جسم میںہونے والی تبدیلیوں کا اندازہ کرسکتے ہیں۔آئیے آپکو بتاتے ہیں کہ پاﺅں میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خشک اور پھٹے ہوئے پاؤں
اگر آپکے پاﺅں خشک ہونے کے ساتھ ایڑھیاں پھٹی ہوں تو یہ تھائیرائیڈ میں خرابی کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے۔ہمارے جسم میں موجود تھائیرائیڈ گلینڈ جسم میں مختلف طرح کے ہارمونز کے جملہ افعال کو کنٹرول کرتا ہے اور اگراسمیں خرابی پیدا ہوجائے تو خشکی اور بے جان جلد اور پاﺅں جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔اگر خشک جلد کے ساتھ آپکا وزن بھی بڑھنے لگے اور نظر میں خرابی ہوتو ڈاکتر سے مشورہ کرنا چاہیے۔

ناخنوں کا خرابی
اگر پاﺅں کے ناخن اندر کو دھنس جائیں تو یہ جسم میں آئرن کی کمی کی نشانی ہے۔اس کے ساتھ آپ خون کی کمی کا شکار بھی ہیں لہذا ٹیسٹ کروانے کے بعد ادویات کا استعمال کریں اورساتھ ہی ایسی غذائیں کھائیں جن سے خون کی کمی پوری ہونے کے ساتھ آئرن بھی جسم میں پورا ہو۔

بالوں کا غائب ہونا
اگر پاﺅں سے بال غائب ہوجائیں تو یہ نظام دوران خون کی کمزوری ہوسکتی ہے کیونکہ آپ کے پاﺅں کو خون صحیح طرح نہیں پہنچ رہا اور نتیجہ کے طور پر بال غائب ہوگئے ہیں۔

پاﺅں کے پھٹوں میں درد
اگر کوئی بھاری کام یا چلا جائے تو پاﺅں میں درد ہونے لگتی ہے جو کہ ایک نارمل عمل ہے لیکن اگر یہ درد بلاوجہ ہوتو یہ جسم میں مختلف وٹامنز اور منرلز کی کمی کی جانب اشارہ ہے۔اس کی وجہ جسم میں میگنیشیم، کیلشیم، پوٹاشیم کی کمی کی ایک نشانی ہے۔ حاملہ خواتین میں یہ علامت ظاہر ہوجاتی ہے جس کی وجہ نظام دوران خون کی کمزوری ہے۔

پاﺅں کا سن ہوجانا
اگر آپ کے پاﺅں باربار سُن ہورہے ہیں تویہ شریانوں کی بیماری PADکی وجہ سے ہے جس میں شریانوں میں کائی جمنے سے یہ تنگ ہوجاتی ہیں،یہ ذیابیطس کی ایک علامت بھی ہوسکتی ہے لہذا معالج سے مشورہ کریں۔
پاﺅں کا ٹھنڈا ہونا
جن افراد کی عمر40سال سے زائد ہوان میں کے تھائیرائیڈ میں خرابی آجاتی ہے جس کی وجہ سے پاﺅں ٹھنڈے ہونے لگتے ہیں۔یہ ایک تشویشناک علامت ہے اور اس کے علاج کے لئے فوری معالج سے مشورہ کرنا چاہیے۔

پاﺅں کی نہ ٹھیک ہونے والی سوجن
اگرپاﺅں کی سوجن ٹھیک نہ ہورہی ہوتویہ ذیابیطس کی ایک ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔

اگرپاﺅں میں کوئی زخم آجائے اور اسے مندمل ہونے میں وقت لگے تو یہ بھی ذیابیطس کی ایک علامت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں