دل جوان ہو تو ڈھلتی عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا اور اسحاق ڈار نے اس کا عملی ثبوت دیا ہے جو بڑے دل پھینک واقع ہوئے ہیں، وہ پہلے ماروی میمن کے جلووں کی تاب نہ لا سکے اور نکاح کر لیا اور اب ایک اور خاتون وزیر کے عشق میں گرفتار ہو چکے ہیں۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام ”ڈی این اے“ میں سینئر اینکرپرسن چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ماروی میمن کے ساتھ نکاح کے بعد اب ایک اور خاتون وزیر کے عشق میں گرفتار ہو چکے ہیں جو شادی شدہ ہے اور اس کا نام ”اے“ سے شروع ہوتا ہے جبکہ وہ اس خاتون وزیر کیساتھ اس کے شوہر کی تیمارداری کیلئے بھی گئے تھے۔
چوہدری غلام حسین نے کہا کہ ”خاتون وزیر بہت پہنچی ہوئی شخصیت ہیں اور ان کا نام ’اے‘ سے شروع ہوتا ہے۔ وہ یہ چاہتی ہیں کہ اسحاق ڈار کی ماروی میمن سے ملاقات نہ ہو اور اسی لئے جس وقت اسحاق ڈار وزارتی کوٹھیوں میں سیر کیلئے نکلتے ہیں تو اسی وقت محترمہ ’اے‘ بھی وہاں پہنچ جاتی ہیں تاکہ ان کے ساتھ سائے کی طرح چمٹی رہیں اور وہ ماروی میمن کے گھر نہ جائیں۔“
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں تو صرف اس اداکارہ کو جانتا ہوں ۔۔۔“ پاکستانیوں کے ”ہیرو“ فہیم اشرف سے پروگرام کے دوران سوال کیا گیا تو ان کا جواب سن کر زینب عباس کے گال بھی شرم سے لال ہو گئے، جان کر آپ بھی بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”چل شرارتی“
چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا ہے کہ ”اے“ نامی خاتون وزیر پر عشق کا ایسا بھوت سوار ہے کہ وہ اپنے ہر دکھ اور پریشانی کا ذکر اسحاق ڈار سے کئے بغیر نہیں رہ سکتیں۔ محترمہ کے خاوند کا ایکسیڈنٹ ہوا تو اسے ہسپتال لے گئے۔ پھر ”اے“ نے سب سے پہلے اسحاق ڈار کو اطلاع دی کہ میرے خاوند کا ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ ’میں ہوں نا“ اور پھر وہاں پہنچ گئے اور دونوں مل کر ’زخمی‘ شوہر کی تیماری داری کرتے رہے۔
اسحاق ڈارکی دوسری شادی کے بعد ان کا مبینہ معاشقہ بھی سامنے آگیا
اسحاق ڈارکی دوسری شادی کے بعد ان کا مبینہ معاشقہ بھی سامنے آگیا
Posted by Now News on Freitag, 27. Oktober 2017