نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر اگرچہ رینجرز کی نفری تعینات نہیں تھی لیکن سکیورٹی پر مامو پولیس اہلکاروں نے سخت سکیورٹی کے فرائض انجام دئے۔ انہوں نے کہا کہ کمرہ عدالت میں جب پندرہ لوگ پورے ہو گئے تو پھر انہوں نے کسی کو اندر نہیں جانے دیا ،دوسری جانب احتساب عدالت کے جج نے کہہ دیا کہ تین نومبر کے بعد روزانہ سماعت ہو گی ۔
لاہور میں بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں خواجہ حارث کو کہہ دیا گیا ہے کہ پیر کو دلائل مکمل کر لیں۔ جس سے صاف ظاہر ہے کہ انہیں آسانی ضرور دی گئی لیکن ان کا فری اینڈ فئیر ٹرائل کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف سپریم کورٹ سے نا اہل ہو چکے ہیں وہ آئین میں ترمیم کر کے پارٹی کے صدر بنے ہوئے ہیں، نواز شریف نہ تو آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں نہ وہ رکن قومی اسمبلی بن سکتے ہیں اور نہ قیادت بھی ان کے پاس رہے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ذمہ دار لوگ جن میں رانا تنویر، چودھری نثار ، شاہد خاقان شامل ہیں ان سمیت جتنے بھی وفاقی وزرا ہیں وہ سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں کہ پارٹی کی سیاسی قوت کو خاندان کی وجہ سے ختم نہ ہونے دیا جائے۔ آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ایک پارٹی کے طور پر الیکشن لڑے۔ لیکن مسلم لیگ ن پر شریف خاندان کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔
صابر شاکر نے کہا کہ آج بھی مریم نواز شریف کے چہرے پر جو محرومیت تھی وہ فرضی نہیں بلکہ اندر سے آئی تھی۔ ان کے میڈیا سیل کے لوگ پکڑے گئے یہ کوئی معمولی بات نہیں تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ آخری پیشی کے دوران احتساب عدالت میں ایک مکھی مریم نواز کے کبھی سر پر بیٹھتی تھی کبھی کندھے پر، اور ن لیگی رہنما طلال چوہدری اسے اُڑا رہے تھے۔ لیکن مکھی باز نہیں آ رہی تھی ، جس کے بعد مکھی جا کر پُشت پر بیٹھ گئی تو طارق فاطمی نے سوچا کہ یہی موقع ہے اپنے نمبر بنانے کا۔
انہوں نے مریم نواز کی پُشت پر بیٹھی مکھی مار دی ۔ جس پر مریم نے مُڑ کر انہیں دیکھا اور پوچھا کہ کیا آپ نے مجھے مارا ہے؟ جس پر طارق فاطمی نے گڑبڑاتے ہوئے کہاکہ نہیں میں نے آپ کو نہیں بلکہ مکھی ماری ہے۔ انہوں نے مزید کیا بتایا آپ بھی دیکھیں:
گستاخ مکھی ۔۔۔کمرہ عدالت میں مریم صفدر پر بیٹھنے والی مکھی کو …
گستاخ مکھی ۔۔۔کمرہ عدالت میں مریم صفدر پر بیٹھنے والی مکھی کو طلال چوہدری اور طارق فاطمی نے کس طرح ہلاک کیا؟صابرشاکر کی زبانی جانیئے
Posted by ARY News on Donnerstag, 26. Oktober 2017