اپنے ہمسفر کے سامنے ہوا کا اخراج کیا تاثر ڈالتا ہے؟ شادی شدہ افراد ضرور دیکھ لیں

نیویارک(نیوز ڈیسک)یوں تو کسی کے بھی سامنے ہوا کا اخراج کرنا بڑی شرمندگی، اور بعض صورتوں میں پریشانی کا سبب بن سکتا ہے، لیکن اگر آپ سے یہ کہا جائے کہ شریک حیات کے سامنے ہوا خارج کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، تو آپ کیا کہیں گے؟ شاید آپ نے ایسی فضول بات کبھی نہیں سنی ہو گی، لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ سائنسدانوں کے نزدیک یہ بات بالکل بھی فضول نہیں۔ تبھی تو وہ یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ شریک حیات کے سامنے ہوا خارج کرنے میں نا صرف کوئی حرج نہیں بلکہ ایسا کرنا آپ کے ازدواجی تعلق کے لئے بہت اچھا ہے۔

ویب سائٹ indy100 کے مطابق ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ شریک حیات کے سامنے ہوا خارج کرتے ہیں ان کی ازدواجی زندگی دوسروں کی نسبت زیادہ خوشگوار ہوتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوئی جوڑا بے تکلفی کے اس لیول تک صرف اسی صورت میں پہنچ سکتا ہے جب ان کا باہمی تعلق بہت مضبوط ہو۔ یہ ایک دوسرے پر اعتماد اور انڈرسٹینڈنگ کی علامت بھی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی جوڑا بے تکلفی کی اس حد کو پہنچ جائے تو عموماً وہ ایک دوسرے کے مزاج اور حس مزاح کو بھی بہتر سمجھنے لگتے ہیں اور یہ بات ان کے ازدواجی تعلق میں مزید بہتری اور مضبوطی کا سبب بنتی ہے۔

اس سروے میں یہ بھی معلوم ہوا کہ اکثر لوگ شریک حیات کے سامنے پہلی بار یہ حرکت کرنے میں چھ ماہ سے ایک سال کا وقت لے جاتے ہیں۔ سروے میں شامل افراد میں سے تقریباً کا نصف کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلی بار یہ کام شادی کے تقریباً چھ ماہ بعد کیا۔ تقریباً 20 فیصد ایسے تھے جنہوں نے شادی کے چند ہفتے بعد ہی سرخ لکیر عبور کر لی، جبکہ تقریباً 25 کا کہنا تھا کہ اس مقام تک پہنچے میں انہیں تقریباً ایک سال کا عرصہ لگا۔

خواتین میں سے 73 فیصد کا کہنا تھا کہ پہلے یہ حرکت ان کے شوہر نے کی، جس کے بعد ان کی جھجک بھی ختم ہو گئی۔ صرف سات فیصد افراد ایسے تھے جن کا کہنا تھا کہ انہیں شریک حیات کے سامنے ہوا خارج کرنے کی کبھی ہمت نہیں ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں