ان میں سے آپ کے بیٹھنے کا انداز کونسا ہے؟ آپ کے بیٹھنے کا طریقہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے؟ انتہائی دلچسپ تفصیلات جانئے

انسان کے ہاتھ، پاﺅں، جسمانی خدوخال وغیرہ کسی انسان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں اوراب سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے

کہ کسی انسان کے بیٹھنے کا انداز بھی اس کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے جن کے بارے میں جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

گھٹنوں کو ایک دوسرے کے قریب اور پاﺅں کو دور کر کے بیٹھنے والے افراد اپنے معاملات خود ہی حل کرنے کے خیالات کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ زیادہ پریشانی نہیں لیتے اور صحیح وقت کا انتظار کرتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ دوستانہ، بچپنے سے بھرپور اور اچھے ہوتے ہیں۔ ان کا دماغ بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کا حامل ہوتا ہے۔

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے والے افراد انتہائی زبردست تخیلاتی طاقت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ کسی بھی مسئلے کیلئے اتہائی آسان حل نکال لیتے ہیں۔ انہیں سفر کرنے اور نئے دوست بنانے کا شوق ہوتا ہے۔ ایسے لوگ بعض اوقات اپنی ٹیم کے اندر کی آواز بھی بن جاتے ہیں۔

گھنٹوں کو ایک دوسرے سے دور اور پاﺅں جوڑ کر یا قریب رکھ کے بیٹھنے والے لوگ بہت آرام پسند ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنی ظاہری خوبصورتی کو بڑھانے یا بہتر کرنے کیلئے کوئی توجہ نہیں دیتے۔ لیکن زیادہ کھانے اور خود کے علاج پر بہت توجہ دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو بعض اوقات توجہ کا مسئلہ بھی درپیش ہوتا ہے کیونکہ ایسے لوگوں کے دماغ کسی معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے بہت وقت لیتے ہیں۔

دونوں ٹانگوں کو عمودی حالت میں رکھ کر بیٹھنے والے افراد خود تو وقت کے پابند نہیں ہوتے مگر دوسروں کے وقت پر پہنچنے کی توقع کرتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ عقلمند اور حساس ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں کو ناپسند کرتے ہیں جو ان کے ذاتی مسائل کے بارے میں کھلے عام بات چیت کریں۔ ایسے لوگ اچھی عادت کے مالک ہوتے ہیں تاہم زیادہ میل جول سے کتراتے ہیں۔

دھڑ کے مقابلے میں ٹانگوں کو ٹیڑھا کر کے بیٹھنے والے افراد وقت کے پابند اور ذہین ہوتے ہیں۔ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے اور یہ ہمیشہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ ان کے اپنے خدشات ہوتے ہیں اور اکثر قریبی افراد سے تنقید کا نشانہ بھی بنتے رہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں