’میں تمھیں بتانا چاہتاہوں کہ گزشتہ رات تمہاری ماں کا انتقال ہوگیا‘باپ نے 8 سالہ بچے کو زندگی سب سے افسوسناک خبر سناتے ہوئے اس کی ویڈیو بنا لی،ایسا کیوں کیا؟جان کر آپ بھی ہمت کی داد دیں گے

امریکہ میں ہیروئن کے نشے کی لت بہت زیادہ پھیل رہی ہے، بالخصوص ریاست اوہائیو اس کی لپیٹ میں ہے جہاںگھروں اور گاڑیوں میں اور سڑکوں پر ہیروئن کی زیادہ مقدار لے کر بے ہوش پڑے لوگوں کا ملنا روزمرہ کی بات ہو گئی ہے۔ گزشتہ روزاوہائیو کے شہرینگزٹاﺅن میں ایک خاتون کی زیادہ منشیات لینے کے باعث موت واقع ہو گئی جس پر اس کے شوہر نے اپنے 8سالہ بیٹے کو یہ دردناک خبر سنائی اور ساتھ ہی اس کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کر دی، جو جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ یوٹیوب پر اب تک اس ویڈیو کو 1کروڑ 40لاکھ اور فیس بک پر 2کروڑ 40لاکھ صارفین دیکھ چکے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برینڈن کلارک نامی والد اپنے بیٹے کو بتاتا ہے کہ ”تمہاری والدہ ہیروئن کی زیادہ مقدار لینے کی وجہ سے مر گئی ہے۔“ یہ سنتے ہی بچہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتا ہے اور پاس بیٹھی برینڈن کی دوست بچے کو بانہوں میں لے لیتی ہے اور چپ کرانے کی کوشش کرتی ہے۔“سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لے کر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے

کہ آیا برینڈن کلارک کو 8سالہ بچے کیمرون کی تکلیف پر مبنی ویڈیو پوسٹ کرنی چاہیے تھی یا نہیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ ”برینڈن نے یہ غلط کیا، بچے کو ماں کی موت کی خبر سن کر جو تکلیف ہوئی، اس کی ویڈیو بنا کر برینڈن کو انٹرنیٹ پر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔“ تاہم ان کے جواب میں برینڈن کا کہنا ہے کہ ”میں نے یہ ویڈیو اس لیے پوسٹ کی تاکہ ہیروئن استعمال کرنے والے لوگ اس ویڈیو سے عبرت حاصل کریں اور آئندہ کوئی بچہ اس تکلیف سے نہ گزرے۔ “

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں