بھارت کا سفاک چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ، بھاررت میں دن دیہاڑے فٹ پاتھ پر خاتون سے جنسی زیادتی، بے حس شہری مدد کے بجائے موبائل سے ویڈیو بناتے رہے

بھارت کا سفاک اور مکروہ چہرہ کھُل کر پوری دنیا کے سامنے آ گیا ہے.بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں دن دیہاڑے ایک خاتون کو فُٹ پاتھ پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پاس کھڑے لوگ مدد کرنے کی بجائے ویڈیو بناتے رہے.


ٹائمز ناؤ کی رپورٹ کے مطابق خاتون سے دن دیہاڑے زیادتی اور عصمت دری کا یہ واقعہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دوپہر دو بجے پیش آیا.
متاثرہ خاتون ایک درخت کے پیچھے فُٹ پاتھ پر بیٹھی کہ نشے میں دھت نوجوان وہاں پہنچا اور خاتون کی عصت دری کی. اس تمام تر واقعہ کی ویڈیو ایک ڈرائیور نے بنائی. جبکہ پاس سے گزرتے سینکڑوں افراد نے بھی رُک کر بے بس خاتون کی مدد کرنے کی کوشش تک نہیں کی. خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرم کی شناخت 23 سالہ شیوا جی کے نام سے ہوئی ہے. رپورٹس میں بتایا گیا کہ واقعہ کے وقت شیوا نشے میں دھُت تھا. پولیس نے مجرم کو گرفتار بھی کر لیا. پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہم نے موقع پر پہنچ کر مجرم کو گرفتار کر کے انڈین پینل کوڈ کے سیکشن 376 کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں