پاکستان میں دن دیہاڑے لوگوں کو کیا لالچ دے کر مسلمان سے عیسائی بنایا جانے لگا ؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر مسلمان غصے سے لال پیلا ہو جائے گا

باغ قائد گراﺅنڈ میں منعقدہ شفائیہ عبادات کے 3 روزہ پروگرام میں مبینہ طورپر عیسائیت کی تبلیغ کی جاتی جارہی اور علاج کے دھوکے میں غریب مسلمانوں کو مرتد کیا جاتارہا

لوگوں کو دائمہ معذوروں اور موذی امراض سے نجات دلانے، بے اولادوں کو پروگرام کے دران خصوصی دعا کا جھانسہ دے کر لایا گیا۔ روزنامہ امت کے مطابق مزار قائد کے قریب واقع باغ قائد گراﺅنڈ میں عیسائی مشنری کی جانب سے سالانہ شفائیہ عبادات کا پروگرام پاکستان ہیلنگ اینڈ مریکل فیسٹیول 2017ءجمعہ سے اتوار تک جاری رہا۔ اس 3 روزہ پروگرام میں کراچی سمیت سندھ بھر سے عیسائی مشنریوں کے لوگ بھی شریک ہوئے۔ پروگرام کے حوالے سے شہر بھر میں پوسٹرز، پینافلکس لگائے گئے تھے کہ بیماریوں میں مبتلا، معذور اور بے اولاد افراد اپنے فائدے کے لئے ضرورت شرکت کریں۔ ٹوڈبینٹلی خصوصٰ وعظ کے ساتھ دعا کرائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پروگرام میں ایک جانب عیسائی آبادیوں سے لوگوں کو لایا گیا تو دوسری جانب کراچی اور اندرون سندھ اور ملک بھر سے عیسائی مشنریوں کی مدد سے غریب، بیمار، بے روزگار اور مختلف مصائب و آلام کا شکار مسلمانوں کو بھی شرکت کیلئے پہنچایا گیا۔پروگرام کے دوران عیسائی مشنریز کے سرکردہ افراد نے گزشتہ برس عیسائیت قبول کرنے کا ارادہ کرنے والے افراد کو اجتماعی طور پر خصوصی دعا کے ساتھ عیسائیت میں داخل کیا۔ اخبار کی ٹیم کے سروے کے دوران دیکھا گیا کہ عیسائی سکاﺅٹ تنظیموں کے رضاکار پروگرام میں آنے والوں کو چیک کررہے تھے جبکہ وہاں موجود عیسائی مشنری کے افراد پروگرام میں پہلی مرتبہ شریک ہونے والے پریشان حال، بیمار، بے اولاد اور معذور افراد میں ایک فالو اپ فارم تقسیم کررہے تھے کہ اس کوپرکرکے قریبی سٹال پر جمع کرائیں۔ اس فالو اپ فارم پر آنے والے کا نام پتہ، موبائل نمبر، بیماری یا پریشانی کی تفصیل اور اس سے رابطہ رکھنے کی اجازت کے حوالے سے اقرار نامہ درج تھا۔ اخبار کے مطابق ان فارمز کو علاقے کی مناسبت سے عیسائی مشنری کے ذمہ دار کے حوالے کردیا جاتا ہے جو اس شخص سے رابطے میں رہتا ہے اور اس کو مختلف لالچ دے کر عیسائیت کی طرف لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔اخبار کے مطابق اس موقع پر ایسے الفاظ کا انتخاب کیا جاتا ہے جو اسلام سے براہ راست متصادم نہ ہوں۔ متواتر رابطوں کے بعد جب کوئی مسلمان راغب ہوتا دکھائی دیتا ہے تو اس کو اگلے اجتماع میں شرکت کے لئے آمادہ کیا جاتا ہے۔ جب کوئی شخص مذکورہ پروگرام میں آتا ہے تو اسے اپنی درخواست بھی شامل کرنے کے لئے کہا جاتا ہے۔ پروگرام کے نئے آنے والے افراد سے عیسائی مشنری کے ذمہ دار اس قدر شفقت سے پیش آتے ہیں کہ متاثرہ افراد ان کے خلاف کچھ بتانے کو تیار نہیں ہوتے۔ پروگرام میں دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی دعوت عام دی گئی۔پروگرام کے دوران بیرون ملک سے آئے ذمہ داروں کو پاکستان عیسائی مشنری کے لوگوں نے سال بھر کی کارکردگی بتائی۔ ماضی میں مائیک پر بتایا جاتا تھا کہ اتنے مسلمان عیسائیت میں شامل ہوئے ہیں، اب کہا جاتا رہا ہے کہ متعدد افراد نئے شامل ہوئے جس کے بعد عیسائیت کی تبلیغی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں