فیس بک پر استعمال کئیے جانے والے لفظ LOLکا کیا مطلب ہے ؟پاکستانی لڑکیوں سےجب یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟

فیس بک پر استعمال کئیے جانے والے لفظ LOLکا کیا مطلب ہے ؟پاکستانی لڑکیوں سے جواب یہ سوال پوچھا گیا تو انہوں نے کیا جواب دیا ؟آپ بھی دیکھیں زمانے کی دوڑ میں ہم بھی اتنے جلدی میں ہیں کہ ہر چیز کی شارٹ فارم نکال لی ہے جیسے ماں موم ہو گئی ابو ڈیڈی ہو گئے بھائی برو ہو گیا بہن سس ہو گئی اسی طرح ہم اپنے یہ قیمتی سکینڈز بچا کر مریخ پر قدم رکھنے کے بس بلکل قریب ہیں کیونکہ وقت کی اہمیت پاکستان کی نئی نسل سے بہتر کون جان سکتا ہے جتنی تیزی سے ہم ہر چیز کو شارٹ کرتے جا رہے ہیں بہت جلد ہم ایک نئی زبان کے موجد ہوں گے ۔
جیسے جیسے وقت گزرتا جا رہا ہے ہم لوگ بھی تہذیب و ثقافت سے دور ہوتے جارہے ہیں میڈیا کو صرف اپنی ریٹنگ چاہئیے اور بحیثیت پاکستانی ہم تو پھر اپنے آپ کے اندر علامہ اقبال تو ہیں ہی جب کوئی سوال پوچھے پتہ ہو یا نہ ہوا جواب دینا اور اس پر بحث کر نا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اسی طرح ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک لفظ جو عجیب بیہودہ سا ہے لیکن چونکہ فیشن کی دوڑ میں ہم سب سے آگے ہیں تو جواب دینا کیوں نہ اپنا فرض سمجھیں پوچھا گیا کہ لول کا کیا مطلب ہوتا ہے تو اس پر لڑکیوں نے کیسے کیسے جواب دیئیے آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:
ویڈیو دیکھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں