تھائی لینڈ کے ایک مرکز برائے ماحولیاتی تحفظ میں ایک سمندری کچھوے کو گزشتہ چند دنوں سے تیرنے میں شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو اس کے پیٹ میں ایسی چیز کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس25سالہ سمندری کچھوے کے پیٹ میں 915سکے موجود تھے جن کے وزن کی وجہ سے اس کے لیے تیرنا محال ہو گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ تھائی لینڈ کے شہر سریراچا میں واقع اس مرکز کے تالاب میں لوگ خوش قسمتی کے لیے سکے پھینکتے ہیں اور یہ کچھوا وہ سکے نگلتا رہا۔ویٹرنری ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ کچھوے کے پیٹ سے نکالے گئے سکوں کا وزن 5کلوگرام تھا، جبکہ خود اس کچھوے کا وزن 59کلوگرام ہے۔ ڈاکٹر نینتریکا چنسوئی کا کہنا تھا کہ ”کچھوے کے پیٹ میں اس قدر سکے موجود تھے کہ ہمیں انہیں نکالنے میں ایک مہینہ لگا۔