لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عامر خان انہیں غیر اخلاقی پیغامات بھیجتے رہے اور ویڈیوز بھیجنے کا بھی کہتے رہے۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسکول ٹیچر کا کہنا تھا کہ عامر خان نے اپنے ایک پیغام میں انہیں بتایا کہ وہ فریال مخدوم کے پلاسٹک سرجری کے شوق سے تنگ آ گئے تھے۔میڈیا کے مطابق باکسنگ کے سلور میڈلسٹ عامر خان اور اسکول ٹیچر صوفیہ کی ملاقات ایک ہوٹل کی کار پارکنگ میں ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوستی ہو گئی۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے اور کہہ دیا کہ وہ طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہیں۔سوشل میڈیا پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلیئر کرنے پر میں ان کا شکرگزارہوں مگر میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں انہوں نے لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے، ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کیلئے سوچنا ہوگا جس کیلئے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔
عامر خان نے فریال مخدوم کیلئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے گزشتہ روز فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگی تھی۔فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا تھا کہ مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا ۔