پیپلز پارٹی عمران خان کے گھر میں گھس گئی، آج کیا کرنے والی ہے ؟ کپتان کے لیے پریشان کن خبر

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی آج پشاور کے نواحی علاقے بڈھ پیر زنگلی میں عوامی جلسہ منعقد کرے گی۔

پشاورمیں جلسے کی بھرپور کامیابی کے لیے جیالوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں،اسٹیج بنا لیا گیا ہے اور پنڈال میں کرسیاں لگا دی گئی ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلسے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی اور گزشتہ ماہ 8 ستمبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا تھا، ضمنی الیکشن رواں ماہ 26 اکتوبر کو ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں