طویل بحث چلی آ رہی ہے کہ ٹھنڈے پانی سے نہانا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے یا گرم پانی سے نہانا۔ اب سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد دونوں طریقوں سے نہانے کے حیران کن فوائد بیان کر دیئے ہیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ”گرم پانی میں نہانے سے انسان کے جسم میں کیلوریز جلتی ہیں اور اسے موٹاپے سے نجات ملتی ہے جبکہ ٹھنڈے پانی سے نہانے سے انسان کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے اور ڈپریشن سے نجات ملتی ہے۔“۔جاری ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کئی ایتھلیٹ اور کھلاڑی اپنے پٹھوں کی تکلیف سے نجات پانے کے لیے یخ بستہ پانی سے نہاتے ہیں۔ 64سالہ کامیڈین و اداکارہ روبی ویکس آج بھی نوجوان نظر آتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ”میں نوجوان نظر آنے کے لیے ٹھنڈے پانی سے نہاتی ہوں۔ اس سے میری جلد تروتازہ ہوجاتی ہے اور چھائیوں سے نجات ملتی ہے۔سائنسدانوں نے اگرچہ اس تحقیق میں گرم اور ٹھنڈے دونوں طرح کے پانی سے نہانے کے فوائد بتائے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ اس سے بھی بڑھ کر نہاتے ہوئے گرم پانی سے یک دم سرد پانی میں منتقل ہونا اور پھر گرم کی طرف چلے جانا حقیقی فوائد کا حامل ہوتا ہے۔۔جاری ہے ۔