’ہر مسافر جہاز میں یہ انتہائی خوفناک چیز بھی آپ کے ساتھ سفر کرتی ہے‘ ائیرہوسٹس نے فضائی سفر کے ایسے راز سے پردہ اٹھادیا کہ آئندہ آپ کو جہاز میں سفر کرتے ہوئے ہی ڈر لگے گا

فضائی مسافر ایئرہوسٹس اور ہوائی جہاز کے دیگر عملے پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ جتنی صفائی اور اہتمام انہیں نظر آتا ہے درحقیقت بھی ایسا ہی ہو گا۔ اس حوالے سے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایک تھریڈ میں ایئرہوسٹسز اور دیگر فضائی عملے نے کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں کہ آپ ان پر اعتماد کھو دیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق Redditپر ایک صارف نے فضائی عملے سے سوال پوچھا کہ ”ہوائی جہاز میں ایسا کیا کچھ ہوتا ہے جو مسافر نہیں جانتے؟“ اس کے جواب میں ایک ایئرہوسٹس نے انکشاف کیا کہ ”بعض پروازوں میں مسافروں کے ساتھ انسانی جسم کے اعضاءبھی موجود ہوتے ہیں جو سامان والے حصے کے قریب سٹوریج میں رکھے ہوتے ہیں۔ یہ اعضاءمریضوں میں ٹرانسپلانٹ کرنے کے لیے لیجائے جاتے ہیں۔ اسی حصے میں بعض مسافروں کے جانور بھی موجود ہوتے ہیں۔“

فضائی عملے کے ایک اور رکن نے لکھا کہ ”جسمانی اعضاءکے علاوہ جہاز میں پوری پوری لاشیں بھی اکثراوقات موجود ہوتی ہیں۔ ان میں کچھ تابوت میں ہوتی ہیں اور کچھ ویسے ہی۔ میرے 7سالہ کیریئر میں 2بار ایسا ہو چکا ہے کہ لاشوں والے حصے سے گندہ مائع مواد بہتا ہوا مسافروں کے سامان والے حصے میں چلا گیا اور بہت سا سامان خراب ہو گیا، جو ویسے ہی مسافروں کو تھما دیا گیا۔“ایک سابق ایئرہوسٹس نے جواب دیا کہ ”مسافروں کو کبھی بھی جہاز میں جوتے نہیں اتارنے چاہئیں کیونکہ جہاز کا بظاہر صاف نظر آنے والا فرش انتہائی غلیظ ہوتا ہے۔اس میں آپ کے پیروں کو جو نمی محسوس ہوتی ہے وہ دراصل پانی نہیں گندگی ہوتی ہے۔“ ایک ایئرہوسٹس نے لکھا کہ ”ٹرے ٹیبلز آپ کو جتنی صاف نظر آتی ہیں اتنی نہیں ہوتیں۔ درحقیقت یہ ٹیبلز کبھی صاف کی ہی نہیں جاتیں۔اس لیے ان پر اپنی کھانے پینے کی اشیاءمت رکھیں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں