جو واقعی انسان ہوتا ہےوہ مرنے کے بعد بھی زندہ رہتا ہے۔۔علم کی طلب سے شرم مناسب نہیں کیوں کہ جہالت زیادہ باعث شرم ہے(افلاطون)۔جو کچھ تمہیں چاہیے اسے مسکراہٹ کی قوت سے حاصل کرو
نا کہ تلوار کی طاقت سے(شیکسپیئر)۔ ایک پرامید شخص یہ سوچتا ہے کہ دنیا ممکنات سے بھری ہوئی ہے، لیکن مایوس شخص اسی شش و پنج میں رہتا ہےکہ آیا یہ بات درست ہے بھی یا نہیں( رابرٹ اوپن ہائمر)۔ میں ناکام نہیں ہوتا،
بلکہ ایسے دس ہزارطریقے معلوم کرلیتا ہوں جو کارآمد نہیں ہوتے( تھامس ایڈیسن)۔ کوئی شخص دوسرے کو کچھ نہیں سکھا سکتا، وہ صرف اتنی مدد کرسکتا ہے کہ دوسرا خود اس کو سمجھے اور حاصل کرے( گیلیلیو)کوئی بھی قوم قبیلہ یا برادری اچھی یا بری نہیں ہوتی ہر انسان اپنی ذات کی حد تک اچھا یا برا ہوتا ہےانسان کو ہمیشہ اپنے سے نیچے دیکھنا چاہیے
اوپر دیکھنے سے احساسِ کمتری کا احساس ہوتا ہے جبکہ نیچے دیکھنے سے انسان اپنے رب کا شکر گزار ہوتا ہے
..