نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی۔
بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔
بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔
واضح رہےکہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے پچھلے ماہ چارج سنبھال لیا ہے اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔