معروف صحافی اور تجزیہ نگار چوہدری غلا م حسین نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ کئی رہنمائوں کو ٹیلی فون چلے گئے ہیں کہ آپ اسلام آباد پہنچیں۔ملک میں اگلے دو سو گھنٹے میں نئی حکومت آنے والی ہے۔ نئی وفاقی حکومت مسلم لیگ اور ان کے اتحادیوں پر مشتمل ہو گی جو آئندہ دوسو گھنٹوں میں معرض وجود میں آجائے گی ۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا چیپٹر کلوز ہو گیا ہے اور ان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد اب دن بہ دن شواہد ریکارڈ کیے جائیں گے۔ دوسری جانب حدیبیہ والا کیس کھُلے گا جس میں مریم نواز، کلثوم نواز اور ان کے بھائی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔پروگرام کے دوران چوہدری غلام حسین نے بتایا کہ آئندہ حکومت میں نیا وزیر اعظم ، نیا صدر اور نئی قیادت آ رہی ہے جو اگلے الیکشن تک حکومت کریں گے اوریہ حکومت ان تمام لوگوں سے بری الذمہ ہو گی جن کو سزائیں ہو چکی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگلی نئی حکومت میں اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق نہیں ہوں گے اور ممکنہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی بھی نہیں رہیں گے۔