روسی دارالحکومت کے قریب ایک شخص نے دوستوں کی طرف سے بالوں کی تراش خراش کا مذاق اڑائے جانے کے بعد بال کاٹنے والے حجام کو چھریاں مار کر قتل کر دیا ۔
روسی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ماسکو کے جنوب میں 23 کلو میٹرز دورر تروایتسک نامی قصبہ میں پیش آیا جہاں لوزے اینن نامی روسے نے ازبکستان سے تعلق رکھنے والے باربر ادخاموف سے اپنے بال کٹوائے تاہم اس کے دوستوں نے بالوں کی ہیئر کٹ کو قیدیوں جیسی ہیئرکٹ قرار دیا اور مذاق اڑایا جس پر لوزے اینین نے باربر ادخاموف سے اپنے بال بری طرح کاٹے جانے کا گلہ کیا جس پر ادخاموف نے اسے کہا کہ وہ اس کے بالوں کی کٹنگ دوبارہ جلد ہی بہتر کر دے گا تاہم لوزے اینن نے کچھ دیر بعد دوبارہ اس کی دکان پر آ گیا اور چھری سے حملہ کی کوشش کی، ادخاموف گلی میں بھاگا جہاں لوزے اینن نے اس کا پیچھا کرتے ہوئے اس پر چھریوں کے پے در پے وار کئے جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔
ماسکو کی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا۔