مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو ڈرامہ خان کہہ دیا!

جنیوٹ: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ڈرامہ خان عدالتوں کا سامنا کرنے سے خوف محسوس کررہے ہیں۔

چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا عمران خان عدالتی اشتہاری مفرور ہیں، ان پر کیا بات کریں۔ امپائر کی انگلی کی باتیں کرنے والوں سے منی ٹریل نہیں دی جارہی۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ضرب کاری لگانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔ تقسیم کیے جانے والے اور پاس کرانے کے وقت سامنے آنے والے بلوں میں فرق تھا۔اسمبلی میں آنے والے بل اور اس کے پیچھے چھپے لوگوں کی حقیقت تک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں