معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی وسابق صدرآصف علی زرداری نے راولپنڈی اسٹیبلشمنٹ کو اہم پیغام دیا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کے اندر پاک فوج کے ہراقدام کوخوش آمدید کہتی ہے اورچاہتی ہے کہ پاک فوج مستحکم ہو ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں اپنی خبرپر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کرنےکے بعد اب اپنے آپ کو بچانے کےلئے بوٹ پالش کرنے لگے ہیں۔ اپنی تقریروں میں پاک فوج اورملکی سلامتی کے حق میں بولنا شروع کردیا۔
ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ اب ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ آصف زرداری نےاسٹیبلشمنٹ کو پیغام بھیجا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت کےلئے نہیں بلکہ اگر فوج ملک میں مارشل لاء بھی لگادے تو بھی حمایت کرنے کےلئے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ رشتہ دینے کی بات تو چل چکی ہے لیکن ابھی تک لڑکے والوں کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا اورنہ ہی آنے کی توقع ہے ۔ آصف زرداری نے واضح کیا کہ اگر انہیں ان کی فیملی اوران کی بہن کو کرپشن مقدمات سے خارج کردیا جائے تو مکمل حمایت کی جائے گی تاہم لوگوں کو دکھانے کےلئے
چھوٹی موٹی بیان بازی جاری رکھی جائے گی ۔ تاہم فرینڈلی کیسز کا سامنا کرنے کےلئے تیار ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علیشاہ کو آصف زرداری نے ماہانہ دس ارب روپے انہیں دینے کی شرط پر وزیراعلیٰ کا عہدہ دلایا اب مراد علی شاہ پھنس چکے ہیں کہ وہ بلاول ہائوس کا خرچ چلائیں یا زرداری کو دس ارب روپے اداکریں ، بلاول کو رقم فراہم کریں یا فریال تالپور کو ۔ ان کا کہنا ہے این ایف سی ایوار ڈ کی مد میں دوارب روپے فراہم کیا جاتا ہے جو زرداری کے اکائونٹ میں ہی جاتا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہاکہ آصف زرداری نے اسحاق ڈار سے ملکر کس کے کہنے پر صوبوں کو خودمختاری دی ؟ یہ عمل وفاق کو کمزور کرنے کی عالمی سازش کا حصہ ہے جس کےلئے اسحق ڈار اورآصف زرداری نے خوب نبھایا