ایلفن سٹون سٹیشن کے قریب شدید بارش کے بعد پیڈسٹیرین پل پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 22افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوئے۔
اس دلخراش واقعے نے پورے بھارت کو ہی جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا اور ہر آنکھ اشکبار تھی مگر اب اسی واقعے کے دوران پیش آنے والے ایسے شرمناک مناظر منظرعام پر آ گئے ہیں دیکھنے والوں میں غم و غصے میں لہر دوڑ گئی ہے اور پوری دنیا میں بھارتیوں کا ”منہ کالا“ ہو گیا ہے۔
جب یہ حادثہ پیش آیا تو قریب موجود عینی شاہدین ہجوم کی مدد کو پہنچ گئے لیکن ان میں کچھ ایسے افراد بھی شامل تھے جو انسان نہیں بلکہ انسانوں کے روپے میں چھپے ”جنسی بھیڑئیے“ تھے۔ ان میں سے ایک شخص پل پر لگی گرل پر کھڑا ہو گیا اور جب وہاں پھنسی ایک لڑکی کسی طرح سے اپنا ہاتھ باہر نکال کر مدد مانگنے میں کامیاب ہو گئی تو مذکورہ شخص نے اس کی مدد کرنے کے بجائے لڑکی کے نازک حصوں کو چھیڑنے لگا۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ڈرائیونگ کی اجازت ملنے پر اپنی بیوی کو گاڑی تحفے میں دینے والا پہلا سعودی سامنے آ گیا، کون سی گاڑی دی ہے؟ دیکھ کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”یا رفیقہ،اے کی طریقہ“
یہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہے اور سنجیدہ مکتبہ فکر کے لوگ اس پر شدید احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دنیا بھر میں ایک مرتبہ پھر بھارت کا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔