محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار

لاہور: پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آئی سی سی میچ آفیشلز نے محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک قرار دیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف جاری تیسرے ون ڈے میچ کے دوران باؤلنگ کراتے ہوئے امپائر نے محمد حفیظ عرف کا ایکشن مشکوک جانتے ہوئے رپورٹ کردیا ہے۔ تاہم آل راؤنڈر کے پاس باؤلنگ ایکشن کلیئر کرانے کیلئے محض 14 دن کا وقت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن دو مرتبہ مشکوک قرار دیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں