وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگانے والی صحافی قتل

مالٹا میں آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کرنے والی خاتون صحافی کرونا گالزیا کو قتل کردیا گیا۔ مالٹا کے وزیر اعظم نے قاتل کو ڈھونڈنے کی ہدایت کردی ہے۔

پیر کی شام کو مالٹا میں کرپشن کو بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی کرونا گالزیا کو کار بم حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ خاتون صحافی نے 15دن قبل قتل کی دھمکیاں ملنے پر پولیس میں رپورٹ بھی لکھوائی تھی۔

خاتون صحافی نے اپنی موت سے قبل آخری بلاگ میں مالٹا کے وزیر اعظم پر کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔ مالٹا کے ماہرین خاتون صحافی کے قتل کو سیاسی قتل کا نام دے رہے ہیں۔ صحافیوں کے عالمی اداروں کی جانب سے اس قتل کی مذمت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں