یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون؟ نواز شریف سخت غصّہ

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ غیرموجودگی میں فرد جرم عائد کرنے کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔

نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ انصاف ہورہا ہے یا انصاف کا خون ہورہا ہے،امید ہے میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین کو جے آئی ٹی میں شامل کیا گیا، جے آئی ٹی نے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا،پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا۔

میاں نواز شریف کہتے ہیں کہ کچھ نہیں ملا تو اقامے میں فیصلہ دیا گیا، اقامہ تو ہر تیسرے پاکستانی کے پاس ہے،فیصلہ پاناما پرکرتے اقامہ پر کیوں فیصلہ کیا؟ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فیصلہ کرنا تھا تو کک بیک یا کمیشن پر کرتے میں شرمسار ہوکر گھر چلا جاتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں