لاہور(حکیم محمد عثمان) بند گوبھی میں انسان کی ہمیشگی کی جوانی کا راز بند ہوتا ہے لیکن وہ پھول گوبھی کھاتے کھاتے اسکو نظر انداز کردیتا ہے حالانکہ یہ سبزی اس سے کئی گنا زیادہ فائدہ بند ہے ۔
جدید تحقیق کے مطابق بند گوبھی میں ایک مادہ ٹیرٹرانک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ جو شوگر اور کاربوہائیڈریٹس کو چربی میں تبدیل کرنے سے روکتا ہے۔ لہذا بند گوبھی کی غذائی و طبی افادیت موٹاپے کے تدارک اور کنٹرول کے لئے مسلمہ ہے۔اس اعتبار سے دیکھا جائے تو موٹاپے کی شکار خواتین کے لئے بند گوبھی نہایت مفید غذا ہے۔ سو گرام بند گوبھی میں صرف 27کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اتنی مقدار کی گندم میں 240کیلوریز ہوتی ہیں۔ ویسے بھی بند گوبھی میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو انسانی بدن کو زوال پذیر ہونے سے بچاتے ہیں۔ یہ جوانی کی محافظ غذا ہے۔ لہذا بند گوبھی کا سلاد خواتین کو مستقل طور پر اپنی خوراک میں شامل رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ خواتین میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن جو خواتین بندگوبھی کا سلاد مستقل استعمال کرتی ہیں وہ کینسر میں مبتلا ہونے سبچ جاتی ہیں۔ جدید تحقیق کے مطابق اس میں لیوپیول، سنگرین اور سلفر موجود ہوتا ہے جو کینسر کے ٹیومر کو بڑھنے نہیں دیتانہ اسکو پیدا ہونے دیتا ہے ۔