رات کو سونے سے پہلے یہ ایک عادت اپنا کر خاتون نے 6 ماہ میں 63 کلو وزن کم کرڈالا، آپ بھی آزما کر دیکھیں

لوگ وزن کم کرنے کے لیے فاقے کرتے ہیں، مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں اور جم میں ہلکان ہوتے ہیں مگر برطانیہ میں موٹاپے کی شکار ایک خاتون نے نہ تو اپنی غذا کم کی، نہ ہی کوئی دوا استعمال کی اور نہ ہی کسی جم میں گئی۔ اس نے ہر روز رات کو سونے سے پہلے ایک ایسا کام کیا کہ محض 6ماہ میں 63کلوگرام وزن کم کر لیا۔ اس خاتون کا نام سٹیفنی سی بروک ہے۔28سالہ سٹیفنی کا کہنا تھا کہ ”میرا وزن 154کلوگرام تک بڑھ گیا تھا اور میں گوشت کا پہاڑ نظر آتی تھی، مجھے لگتا تھا کہ میں اس موٹاپے کی وجہ سے مر جاﺅں گی۔میں اس موٹاپے کی وجہ سے لوگوں کے سامنے جاتے ہوئے بھی گھبراتی تھی۔“

سٹیفنی نے بتایا کہ”کہ میں گھر کی ہو کر رہ گئی تھی، صرف کام پر جاتی اور وہاں سے سیدھی گھر آ جاتی۔ ایک دن میں اپنے اس معمول سے اکتا گئی اور میں واک پر چلی گئی۔ میں اس روز اس قدر پیدل چلی جتنا میں چل سکتی تھی، اس روز میں نے پیدل 4میل سفر طے کیا تھا۔ اس کے بعد میں نے اپنا معمول بنا لیا کہ ہر روز رات کو جتنا میں پیدل چل سکتی تھی اتنا چلتی۔اس قدر پیدل چلنے پر مجھے محسوس ہوا کہ میرا وزن کم ہونے لگا ہے، جب میں نے اپنا وزن کیا تو پہلے ایک ہفتے میں میرا وزن 9کلوگرام تک کم ہو گیا تھا۔ میں نے یہ معمول جاری رکھا اور 6ماہ میں اپنے وزن میں 63کلوگرام کمی کر لی۔“سٹیفنی نے اپنا یہ تجربہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے تاکہ دیگر لوگ بھی اس سے استفادہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں