امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کی اطلاع پر لاہور کے علاقے جوہر ٹاﺅن میں بلیو وہیل کے شکار نوجوان سلمان نے ایف آئی اے حکام کو بتایا ہے کہ وہ بلیو وہیل گیم فن اور مستی کے طور پر کھیلتے تھے جبکہ نوجوان کی ویڈیو بھی محض تفریح کے لئے بنائی تھی ، ایف آئی اے نے نوجوان کے گروپ میں شامل دانیال ، حماد بیگ اور حسن علی سے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارت ایف بی آئی نے حکومت پاکستان کو اطلاع دی کہ ملک میں بلیو وہیل کی سرگرمی جاری ہے ، اس اطلاع پر ایف آئی اے نے فوری تحقیقات شروع کرتے ہوئے محکمے کے آئی ٹی ماہرین کے ذریعے نہ صرف نوجوانوں کے گروپ کا سراغ لگا لیا بلکہ گروپ کے ایڈمن جوہر ٹاو¿ن کے رہائشی نوجوان سلمان تک بھی پہنچ گئے۔ سلمان نویں جماعت کا طالبعلم ہے جس سے یہ سر گرمیاں شروع اور گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ایف آئی اے نے نوجوان کا موبائل فون اور لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیا ہے جس سے گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی جارہی ہے۔گروپ کے ایڈمن سلمان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو بھی ایف آئی اے نے حاصل کر لی ہے۔
اس ویڈیو میں ایک نوجوان کو منہ پر کپڑا باندھ کر اس کے ہاتھ پاو¿ں جکڑ کر گاڑی کی ڈگی میں پڑے ہوئے دکھایاگیا ہے۔ گروپ ایڈمن کی جانب سے سنیپ چیٹ کے ذریعے بلیو وہیل گیم کی طرز پر ٹاسک دیا جاتا تھا اور اسی تناظر میں زخمی کرنے اور اغواءکے ٹاسک مکمل کئے جا چکے ہیں ,سلمان کے مطابق اس نے یہ کام معمول کے مطابق ”فن “کے طور پر کیا ہے۔گروپ میں شامل دیگر نوجوانوں کی دانیال ، حماد بیگ اور حسن علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔