یاجو ج ماجوج کی فوجیں کتنی بڑی ہوں گی اور وہ انسانوں کے ساتھ کیا کریں گے؟ جان کر آپ کی روح کانپ جائے گی

ان کے چہرے چوڑے ہونگے اور آنکھیں چھوٹی ہونگی اور ان کے سر کے بالوں کی رنگت کالی اور سرخی مائل ہوگی اور وہ ہر اونچی جگہ سے نکلتے اور زمین پر پھیلتے چلے جائیں گے ۔ (مسند احمد و طبرانی ) وہ تعداد میں اتنے ہوگے کہ اترائی سے اترتے ہوئے سیلاب کی طرح دکھے گے ۔ جہاں کے گزرے گے وہاں کا سبزہ وہاں کا پانی تک ختم کر جائےگے تو اللہ کا نبی بھی پناہ لیگا ۔

اگر انہیں لوگوں پر چھوڑ دیا گیا تو لوگوں کی زندگی برباد کر دیں گےحضرت عبد اللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یاجوج وہ ماجوج آدم علیہ السلام کی نسل میں سے ہیں ۔ اگر انہیں لوگوں پر چھوڑ دیا گیا تو لوگوں کی زندگی برباد کر دیں گے اور ان میں سے ایک مرے گا تو اپنے پیچھے ضرور ہزار کی تعداد سے زیادہ نسل چھوڑے گا ۔ ( طبرانی کبیر اوسط)

حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ اللہ نے پوری مخلوق کو دس حصوں میں تقسیم کیا نو حصوں میں فرشتے اور ایک حصے میں پوری مخلوق بنائی ۔پھر فرشتوں کو دس حصوں میں تقسیم فرمایا جس میں سے 9 حصے صبح شام تسبیح کرتے ہیں اور ایک حصہ کو دیگر کاموں کے لئے رکھا ۔

اور مخلوق کو دس حصو ں میں تقسیم کیا ۔ 9 حصوں میں جنات کو پیدا فرمایا ایک حصہ میں بنی آدم کو بنایا ۔ اور پھر بنی آدم کو دس حصوں میں تقسیم فرمایا جس میں 9 حصوں میں سے یاجوج ماجوج کو پیدا کیا اور ایک حصہ میں باقی مخلوق کو پیدا کیا ۔ (حاکم)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں