رات کو ایک پاﺅں چادر سے نکال کر سونا شروع کردیں تو ایک ہی دن میں آپ کے جسم میں یہ تبدیلی آئے گی۔۔۔ سائنسدانوں نے سب سے حیران کن خبر دے دی

بے خوابی بہت پریشان کن مسئلہ ہے اور خصوصاً جب تمام تر کوشش کے باوجود آپ کو نیند نہ آرہی ہو تو بے چینی اور مایوسی قابو سے باہر ہونے لگتی ہے۔ کچھ لوگ اس مسئلے کے حل کے لئے ادویات کا سہارا بھی لیتے ہیں، جن سے فائدے کی بجائے نقصان ہی ہوتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اچھی نیند کے لئے ہمارے جسم کا ایک خاص درجہ حرارت پر ہونا ضروری ہے لہٰذا جسم کو نیند کے لئے موزوں درجہ حرارت پر لانا ضروری ہے، اور اس کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ایک پاﺅں کمبل میں رکھئے اور دوسرے کو باہر نکال لیجئے، بس سمجھئے کہ مسئلہ حل ہوگیا۔

نیویارک میگزین سے بات کرتے ہوئے یونیورسٹی آف الباما کی سائنسدان نیٹلی ڈاٹووک، جو کہ نیشنل سلیپ فاﺅنڈیشن کی ترجمان ہیں، نے بتایا کہ جب ہمارے جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہوتا ہے تو یہ جاگنے کی کیفیت میں ہوتا ہے،

جبکہ درجہ حرارت کم ہونے پر ہمیں نیند محسوس ہوتی ہے۔ پروفیسر نیٹلی نے بتایا کہ ہمارے پاﺅں جسم کے درجہ حرارت کو نیند کے لئے موزوں کرنے کے لئے ایک اہم آلے کے طور پر کام کرسکتے ہیں، یعنی جب ہم ایک پاﺅں کو کمبل سے باہر نکال لیتے ہیں تو جسم کا مجموعی درجہ حرارت خود بخود متوازن ہونے لگتا ہے۔درجہ حرارت متوازن ہونے پر ہم کچھ ہی وقت میں گہری نیند میں چلے جاتے ہیں۔ اچھی نیند کا اس سے بہتر نسخہ کیا ہو سکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں