آپ آج تک انڈہ غلط طریقے سے فرائی کرتے آئے ہیں، اگر بہترین ذائقہ چاہتے ہیں تو یہ سائنسی طریقہ آزما کر دیکھیں

انڈے کے بغیر بہت سے لوگوں کا ناشتہ مکمل نہیں ہوتا۔ آپ بھی اگر ناشتے میں انڈا کھاتے ہیں تو کیا آپ اسے درست طریقے سے فرائی کرتے ہیں؟ ماہرین نے انڈا فرائی کرنے کا ایسا درست سائنسی طریقہ بتا دیا ہے کہ آپ کا جواب یقینا نفی میں ہو گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق فرائی انڈا تبھی مزے دار ہوتا ہے جب اس کی نچلی سطح خستہ ہو، لیکن ہم انڈے کو تیل یا گھی سے فرائی کرتے ہیں اور جب اس کی ایک سائیڈفرائی ہوئے جائے تو ہم اسے پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکاتے ہیں۔ ماہرین نے اسے غلط طریقہ قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ”انڈے کو بہترین طریقے فرائی کرنے کے لیے فرائی پین درمیانہ گرم ہونا چاہیے اور انڈے کو فرائی کرنے کے لیے وافر مقدار میں زیتون کا تیل استعمال کیا جانا چاہیے۔پین میں اتنا تیل موجود ہونا چاہیے کہ انڈے کی نچلی سطح پوری طرح ڈھک جائے۔درمیانی آنچ پر فرائی پین میں زیتون کے تیل کو اچھی طرح گرم کرنے کے بعد اس میں انڈا ڈالیں اور فرائی ہونے دیں اور پین کو وقفے وقفے سے ہلاتے رہیں۔

جب نچلی سطح پوری تک پک کر خستہ ہو جائے توپین کو ایک طرف جھکا دیں تاکہ تیل اس طرف جمع ہو جائے اور پھر انڈے کو نکال لیں۔ یاد رکھیں کہ انڈے کی سائیڈ پلٹ کر دوسری طرف سے کبھی نہیں پکاناچاہیے۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں