اس لڑکی کی سرجری کرکے ڈاکٹروں نے اب اس کا چہرہ کیسا بنادیا؟ دیکھ کر اسے خود بھی یقین نہ آیا، ہر کوئی دنگ رہ گیا

برطانیہ میں ایک لڑکی چہرے کے بگاڑ کے ساتھ پیدا ہوئی۔ اس کے دانت انتہائی بھدے اور جبڑے بھی بے ڈھنگے تھے جس سے وہ بہت بدصورت نظر آتی تھی۔ اس نے چہرے کی سرجری کروانے کا فیصلہ کیا اور ڈاکٹروں نے اس کا چہرہ ایسا بنا دیا کہ

خود اسے بھی یقین نہ آیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 20سالہ ایلی جونز سرجری کے بعد انتہائی خوبصورت نظر آنے لگی۔ اس کے چہرے کی دلکشی اس قدر بڑھ گئی کہ جس نے بھی دیکھا آنکھیں ملتا رہ گیا اور اب وہ بیوٹی کوئین بننے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ایلی کے دانت پیدائشی طور پر خوفناک حد تک آڑے ترچھے تھے۔ اس نے 14سال کی عمر میں بریسز بھی لگوائے لیکن اس سے کوئی بہتری نہ آئی۔اس کا کہنا ہے کہ ”اپنے پہلے والے چہرے کے ساتھ میں بہت شرمندگی محسوس کرتی تھی لیکن اب سرجری کے بعد لگتا ہے کہ میں کوئی اور لڑکی ہوں۔ مجھے میں پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد آ گیا ہے۔

میں جب اپنی ماضی کی تصاویر کو دیکھتی ہوں اور اپنے موجودہ چہرے پر نظر ڈالتی ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ جیسے میںبطخ کا بدصورت بچہ تھی اور اب راج ہنس بن گئی ہوں۔ میرا پہلا آپریشن 16سال کی عمر میں ہوا جو بہت تکلیف دہ تھا۔

اس کے بعد کافی عرصہ تک مجھے بولنے میں بھی بہت تکلیف رہی۔اس پہلی سرجری سے صحت یاب ہونے میں مجھے6مہینے لگے۔ پھر مزید کئی بار میری سرجری ہوئی اور آج بالآخر میں ایک خوبصورت لڑکی بن چکی ہوں۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں