قدرت کا کرشمہ، سائنس بھی لاجواب،نو مولود بچے نے اپنی ماں کو موت کے منہ سے نکال دیا،ڈاکٹرز ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے

دنیا میں کئی ایسے انہونے واقعات اور معجزات رونما ہو چکے ہیں جس سے ’’ماں اور بچے‘‘ کی فطری لازوال محبت اور بے مثل رشتے پر سائنس کو نہ چاہتے ہوئے بھی یقین کرنا پڑا ہے ،ایسا ہی ایک انوکھا اور انمول واقعہ ارجنٹائن میں سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون پولیس اہلکار جو کئی ماہ سے کوما میں تھی اور حالت کوما میں ہی اس کے ہاں ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی ،ڈاکٹرز اس خاتون کے کوما سے باہر آنے کی امید کھو چکے اور بالکل مایوس ہو چکے تھے لیکن ’’ماں بچے ‘‘ کی فطری محبت خاتون پولیس اہلکار کو نہ صرف کوما سے باہر لے آئی بلکہ اب وہ بتدریج پہلے سے روز بروز بہتر ہو رہی ہے ،اس واقعہ نے ایک مرتبہ پھر ڈاکٹرز کی رائے اور میڈیکل سائنس کو غلط ثابت کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹرز بھی خاتون کے کوما سے باہر آنے پر حیران اور اسے صرف اور صرف ماں بیٹے کی ’’محبت ‘‘ قرار دے رہے ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ سال نومبر میں ارجنٹائن کی ایک امیلیا بینن نامی خاتون پولیس اہلکاردیگر ساتھی پولیس اہلکار وں کے ہمراہ گاڑی پر گشت کر رہی تھی کہ ان کی گاڑی بے قابو ہو کر ایک حادثے کا شکار ہو گئی اور گاڑی میں سوار تمام افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ امیلیا بینن سر پر گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے کوما میں چلی گئی ،جب انہیں ہسپتال میں منتقل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے مکمل چیک اَپ اور ٹیسٹ کئے تو انکشاف ہوا کہ امیلیا بینن 5ماہ کے حمل سے ہیں ،اس دوران ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی سر توڑ کوششیں کرتے رہے ،جبکہ حادثے کے54دن بعد خاتون پولیس اہلکار کے ہاں کومے کی حالت میں ہی ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرز امیلیا بینن کی زندگی کے حوالے سے سخت مایوس ہو چکے تھے اور اانہوں نے بینن کے گھر والوں کو ’’جواب‘‘ دے دیا تھا کہ اب بینن کبھی کوما سے باہر نہیں آ سکتی ،جس پر بینن کا پورا خاندان ہی انتہائی صدمے کی کیفیت میں تھا ۔ بینن کے گھر والوں نے نومولود بچے کا نام سینٹنو رکھا اور اس کی خالہ اس نومولود بچے کی دیکھ بھال کے لئے اپنے ساتھ گھر لے گئی ،سینٹنو کی خالہ اسے اس کی ماں سے ملوانے باقاعدگی کے ساتھ ہسپتال لاتی تھی اور اس معصوم بچے کو اس کی ماں کے ساتھ لٹا دیتی جہاں وہ اپنی ماں کے ساتھ کھیلتا ،دودھ پیتا اور اسے اپنے ننھے منے ہاتھوں سے چھوتا تھا ،ننھے سینٹنو کی اپنی ماں سے فطری محبت پر قدرت نے رحم کرتے ہوئے امیلیا بینن کو ’’کوما ‘‘ سے نکال دیا ہے اور اب اس کی حالت پہلے سے بہتر ہونی شروع ہو گئی ہے ۔

ڈاکٹرز کی ٹیم قدرت کے اس عظیم معجزے پر حیران و ششدر ہے اور اسے صرف ماں اور بیٹے کی فطری محبت کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں جبکہ امیلیا بینن کا خاندان بھی امیلیا کے زندگی کی طرف دوبارہ لوٹنے پر خوشی سے انتہائی مسرور دکھائی دیتا ہے۔انہوں نے ماں اور بچے کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا سینٹنو کس طرح اپنی ماں کے پیٹ پر لیٹ کر کیسے کھیل رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں