کیا آپ یقین کرسکتے ہیں نوجوان نظر آنے والی اس خاتون کی عمر دراصل 50سال ہے، اس عمر میں بھی اتنی جوان کیسے نظر آرہی ہے؟ راز بتادیا

ان سے ملئے، یہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والی پشپا دیوی ہیں، جن کی عمر تو 50 سال ہے لیکن لوگ اکثر انہیں ان کے بیٹوں کی بہن یا دوست سمجھ بیٹھتے ہیں۔ اور آپ یہ غلطی کرنے والوں کو بھی بھلا کیسے غلط کہہ سکتے ہیں؟ کیونکہ یہ خاتون دیکھنے میں واقعی ایک نوجوان لڑکی نظر آتی ہیں۔
جکارتہ شہر سے تعلق رکھنے والی پشپا کے دو بیٹے ڈینس اور ڈینئیل ہیں، جن کا کہنا ہے کہ کبھی لوگ ان کی والدہ کو ان کی بہن قرار دیتے ہیں تو کبھی ان کی دوست یا کلاس فیلو سمجھ لیا جاتا ہے۔ آخر اس خاتون کے پاس کون سا ایسا نسخہ ہے جو 50 سال کی عمر میں بھی انہیں کالج کی لڑکی جیسا نوجوان بنائے ہوئے ہے؟

بظاہر نوجوان نظر آنے والی اس لڑکی کی دراصل کتنی عمر ہے؟ جواب اتنا زیادہ کہ آپ کچھ کرلیں کبھی تصور بھی نہیں کرسکتے
ڈیلی سٹار کے مطابق پشپا کہتی ہیں کہ یہ کوئی جادو نہیں ہے بلکہ وہ اپنی شاندار صحت، نرم ملائم جلد اور خوبصورت چہرے کا راز صحت بخش خوراک اور ورزش کو قرار دیتی ہیں۔پشپا نے ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا ”لوگ کہتے ہیں کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے میں اور بھی کم عمر نظر آنے لگی ہوں، اور میرا خیال ہے کہ یہ بات ٹھیک ہی ہے۔ اب میرے بچے بھی جوان ہو گئے ہیں اور میں پہلے سے زیادہ خوش رہتی ہوں۔ میرے پاس ورزش اور کھیل کود کے لئے بھی زیادہ وقت ہوتا ہے۔ میں اچھی خوراک کھاتی ہوں اور باقاعدگی سے ورزش ضرور کرتی ہوں۔ اس کے علاوہ میں ایروبکس، تیراکی، بیڈمنٹن اور زومبا ڈانس بھی کرتی ہوں، یہ بھی ایک طرح کی ورزش ہی ہے۔

جہاں تک کھانے کی بات ہے تو میں چکن کی شوقین ہوں، اور ہاں اس بات کو بھی یقینی بناتی ہوں کہ ہمیشہ پرسکون اور پوری نیند لوں۔ میں کبھی بھی رات کو دیر تک نہیں جاتی، اور صبح جلدی اٹھتی ہوں۔ میں اپنی اچھی صحت کو ایک بڑی نعمت سمجھتی ہوں، جس کی وجہ سے مجھے اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے گویا میرے جسم سے خوشی شعاعوں کی طرح پھوٹ رہی ہو۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں