آپ نے انجکشن کے خوف سے چیختی اس بچی کی ویڈیو تو دیکھ رکھی ہوگی، اب یہ بڑی ہوکر کیسی دکھتی ہے

2015 میں منظر عام پر آنے والی انجکشن کے خوف سے چیختی ایک چھوٹی بچی کی ویڈیو تو اکثر لوگوں نے دیکھ ہی رکھی ہوگی لیکن اب یہ بچی کیسی ہے اور کیا اب بھی انجکشن سے اتنی ہی خوفزدہ ہے؟ یہ نئی ویڈیو دیکھ کر یقینا آپ بھی کہیں گے کہ بچپن کا بیٹھا ہوا ڈر انسان کے ذہن سے پوری زندگی زائل نہیں ہوتا۔


اس چھوٹی بچی کا نام مشیل گوئٹزے ہے اور یہ امریکی ریاست الینوائے کے علاقے بیرنگٹن میں رہتی ہے۔ جب اس کی پہلی ویڈیو منظر عام پر آئی تو اس کی عمر 11 سال تھی لیکن آج یہ 14 سال کی ہو چکی ہے۔ ایک انٹرویو میں مشیل گوئٹزے نے بتایا کہ اسے اور اس کے بھائی کو زکام ہوا تھا جس کی وجہ سے اسے انجکشن لگوانا پڑا تھا ، اس کے بھائی نے تو خاموشی سے انجکشن لگوالیا لیکن اس کی باری آئی تو اس نے خوب ہنگامہ مچایا، اسی ہنگامے کے دوران اس کی بہن نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی تھی۔

اب 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے بعد ایک بار پھر مشیل زکام ہی کی وجہ سے ڈاکٹر کے پاس گئی اور ایک بار پھر اس کا رد عمل کچھ زیادہ مختلف نہیں تھا۔ وہی چیخ و پکار اور خوف و دہشت ڈاکٹر اور اس کے اہلخانہ کو ایک بار پھر تفریح فراہم کرتے رہے۔

ویڈیو دیکھیں

آپ نے انجکشن کے خوف سے چیختی اس بچی کی ویڈیو تو دیکھ رکھی ہوگی، اب یہ بڑی ہو کر ایک بار پھر ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئی

Posted by Takhayyul on Dienstag, 10. Oktober 2017

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں