کپتان کا سونامی دیکھنے کا چند گھنٹوں کا دورہ لاکھوں میں پڑ گیا! جانتے ہیں کتنی فضول خرچی کی؟ عوام کی کپتان پر شدید تنقید

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سونامی کے نشے میں 2لاکھ روپے کا خصوصی کھانا کھا گئے،ٹی ایم اے کے کھاتے سے 20 کالے تیتر،2ہرن، سجی،حلوہ اور خصوصی پلاؤبھی تیارکیا گیا، دورہ گومل یونیورسٹی انتظامات کی مد میں 40لاکھ کے قریب اخراجات کیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ روز قبل ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی کا دورہ کیا تھا۔ عمران خان کے دورے پراٹھنے والے اخراجات لگ بھگ 35 سے 40 لاکھ روپے بتائے جارہے ہیں۔جن کا ابھی تک تعین کیاجارہا ہے۔ اسی طرح محکمہ جنگلات کے حکام بھی اخراجات کے حساب کتاب میں مصروف ہیں تاہم ٹی ایم اے کے حوالے سے انکشاف ہو ا ہے کہ ٹی ایم اے نے عمران خان کے ایک دن کے کھانے پر 2 سے اڑھائی لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران خان کے دورے کے موقع پراس بار بھی ان کی خصوصی طور پر تیتر ، بیٹروں اورہرن کے گوشت سے تواضع کی جائیگی ۔

جس کے تحت کالے تیتر لکی مروت سے منگوائے گئے تھے ان 20 تیتروں پر ہزاروں روپے خرچ کئے گئے۔ ایک کالا تیتر 1200 سے 1500 روپے میں خرید ا گیا۔ ہرن کے گوشت کیلئے دو ہرن خریدے گئے۔یہ دو ہرن 3 ہزار سے چار ہزار فی کلو گرام کے حساب سے منگوائے گئے۔کھانے میں دیگر نوازمات بھی شامل تھے یوں کھانے پر تقریبا 2 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔کھانے کابند وبست ٹی ایم اے کے کھاتے سے کیا گیا تھا۔جبکہ ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ ٹی ایم اے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہےکہ عمران خان کے کھانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں