’سادہ پانی میں یہ قدرتی چیز ملا کر پینا شروع کردیں، ایک ماہ میں ہی جسم کے اندر کاتمام گند صاف ہوجائے گا‘

جسم سے زہریلے مواد کی صفائی کرنا ہو یا وزن کم کرنا، یہ ہر شخص کا خواب ضرور ہوتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس خواب کی تعبیر پانا بہت ہی مشکل ہو جاتا ہے۔ کچھ لوگ تلخ جڑی بوٹیوں کا سہارا لیتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو مہنگی ادویات پر ڈھیروں پیسہ لٹابیٹھتے ہیں، مگر مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو وزن کم کرنے اور جسم سے زہریلے مواد کی صفائی کی تمام کوششوں میں ناکام ہوچکے ہیں تو سمجھئے کہ بالآخر وہ انتہائی سستا، آسان اور کارگر نسخہ دستیاب ہوگیا جو آپ کی زندگی کو بالکل بدل کررکھ دے گا۔
اخبار مرر کی رپورٹ کے مطابق جاپانی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین نسخہ شکرقندی ہے ، جسے ایک مخصوص طریقے سے استعمال کرنے سے چربی یوں پگھلتی ہے گویا دھوپ میں رکھی برف پگھل رہی ہو، جبکہ جسم سے زہریلے مواد کا بھی صفایا ہو جاتا ہے۔

ویب سائٹ مائی باڈی اینڈ سول پر جاپانی سائنسدانوں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد شکر قندی کو ابالیں اور پھر اسے نکال کر باقی بچ رہنے والے پانی کو استعمال کریں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ شکر قندی کو ابالنے پر سویٹ پٹیٹو پیپٹائڈ (SPP) نامی پروٹین پانی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ یہ پروٹین ناصرف بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جسم میں جمع شدہ چربی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور فاسد مادوں کو ختم کرتے ہیں۔
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ 28 دن تک جاری رہنے والے حالیہ تجربات سے پتہ چلا کہ ابلی ہوئی شکرقندی کا پانی استعمال کرنے سے صرف جسم کی صفائی ہی نہیں ہوتی بلکہ کولیسٹرول کے لیول میں بھی کمی ہوتی ہے اور جسم میں لیپٹین نامی مادے کی بھی کمی ہوجاتی ہے، جس کی بدولت بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے۔ تحقیق کے سربراہ ڈاکٹر کوجی اشی گورو کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ نتائج حیران کن تھے کہ ایس پی پی نے چکنائی کی مقدار کو حیرت انگیز طور پر کم کیا اور یہ بھوک میں کمی لانے والے مالیکیولز پر بھی اثر انداز ہوئی۔ انہوں نے اس تحقیق کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئے سال کا تحفہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں