نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دل کی بیماریوں اور کینسر کے بعد جگر کی بیماری اس وقت دنیا میں موت کا سب سے بڑا سبب ہے لیکن اس کی علامات اتنی سادہ ہوتی ہیں کہ لوگ انہیں نظرانداز کر دیتے ہیں اور بالآخر پتہ تب چلتا ہے جب بیماری لاعلاج مرحلے میں داخل ہو چکی ہوتی ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ کا پیٹ پھولا ہوا ہواور پیشاب گہرے رنگ کا آ رہا ہو تو ان علامات کو قطعی طور پر نظرانداز مت کریں کیونکہ یہ جگر کی خطرناک بیماریوں کی بڑی علامات میں سے ہیں۔ ان بیماریوں میں استسقائے شکمی(پیٹ میں پانی بھرنا)و دیگر شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق جگر کی بیماریوں کی دیگر علامات میں مسلسل تھکاوٹ رہنا، پیٹ میں درد ہونا، بھوک ختم ہو جاتا، جلد کی رنگت زرد پڑ جانا اور قے آناشامل ہیں۔ ان علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر لیا جائے اور جگر کی کسی بیماری کی بروقت تشخیص ہو جائے تو اس کا قطعی علاج ممکن ہوتا ہے۔ پیٹ میں پانی بھرنے کی بیماری پروٹینز اور دیگر اجزاءکے عدم توازن سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ عدم توازن بافتوں میں مائع مواد جمع ہونے کا باعث بنتا ہے اور انجام کار جگر کام چھوڑ دیتا ہے۔“
مناہل ملک کے بعد ’ ثناء شیخ ‘
وزیر اعظم نے اپنے دورہ سعودی عرب میں پروفیشنل ورک ویزہ ہولڈرز کے مسائل پر گفتگو کی تھی، ذرائع
چئیرمین نیب کے بعد اب کس شخصیت کی ویڈیو سامنے آنے والی ہے ؟
آئندہ 24 گھنٹوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیش گوئی کر دی
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹانے کی تیاریاں ۔۔۔جون اور جولائی کے مہینے میں کیا ہونے والا ہے؟
شمالی امریکہ کی فقہ کونسل نے 4 جون کو عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا
عمران خان نے چار ایم این ایز کو کال کر کے خاموش رہنے کا کہا
ڈالر 50پیسے سستا ہونے کے بعد دوبارہ 58پیسے مہنگا ہو گیا
کترینہ کیف نے بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کو شادی کی پیشکش کر دی