پہلے بیہودہ پیغامات اور اب۔۔۔عائشہ گلالئی کھل کر عمران خان کا مقابلہ کرنے میدان میں آگئیں

پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آھگے لا کر ملک کو کرپشن سے پاک نہیں بنا سکتی۔ عائشہ گلالئی، ملک بھر کے دورے کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کرپٹ لوگ موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کو آگے لا کر ملک کو کرپشن سے پاک نہیں بنا سکتی۔ عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مجھے نیازی صاحب کا مائنڈ سیٹ پتہ چل گیا ہے،مجھ پرکیچڑ اُچھالا جا رہا ہے۔ نیازی صاحب کے کہنے پر سوشل میڈیا پر میرے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ملک بھر کے دورے کروں گی۔ اور دو روز میں پریس کانفرنس کر کے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں