ماں کی دعا اور نواز شریف

کچھ روز قبل اخبار میں نواز شریف کی والدہ کے بارے میں خبر پڑھی جس میں انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کو میری دعاؤں اور تسبیح کی وجہ سے بے مثال کامیابی ملی. اس سے قبل بھی جب دونوں بھائیوں کو انتخابات میں کامیابی ملی تھی تو انکے والد اکثر مجھے کہا کرتے تھے کے یہ سب تمھاری دعاؤں کا کمال ہے. ماں جی نے اپنے دونوں بیٹوں کو سعادت مند اولاد کرار دیا اور میاں نواز شریف کے بارے میں بالخصوص فخر سے بتایا کہ انہوں نے آج تک میری کوئی بات نہیں ٹالی.

اگر دیکھا جاۓ تو میاں برادران کی مثالی کامیابی کے پیچھے جہاں خدمت خلق، الله کی راہ میں خرچ کرنا، بھوکوں کو کھانا کھلانا اور ایسی مہمان نوازی جسکا زمانہ بھی گواہی دیتا ہے سمیت ماں کی خدمت اور اس کے آگے سر تسلیم کرتے ہوۓ ماں جی کا ہر حکم بھی بجا لانا بہت بڑی بات وجہ ہے. آج کے سخت ترین اور مشکل حالات میں بھی شریف برادران کو عوام نے جتنی عزت دے رکھی ہے یہ سب ماں کی دعاؤں کی بدولت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں