مریم نواز کیا کرتی رہیں؟ ثبوت سامنے آگئے

سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو میڈیا میں بھی تبدیلی نظر آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزاور پنجاب کی حکومت نے اربوں روپے کے اشتہارات

کے ذریعے میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے، سینئر صحافی حامد میر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بڑے بڑے ٹی وی چینلز اور اخبارات کو کیسے کنٹرول کرتی ہیں اسکے ثبوت واٹس اپ کالوں کی صورت میں موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ اس کے تمام ثبوت میرے پاس موجود ہیں، اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں بھی پتہ چلے گا کہ جو الزام لگایا جاتا ہے کہ واٹس ایپ کالوں سے جے آئی ٹی پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی، اس میں بھی حقیقت تھی اور واٹس ایپ پیغامات اور کالوں کے ذریعے میڈیا کی مینجمنٹ کی جاتی ہے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ اگر یہ تمام تفصیلات سامنے آ گئیں تو ٹی وی چینلز پر جمہوریت پسند اینکرز اور صحافی اپنی شکلیں نہیں دکھا سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں